۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیرخوارگان حسینی در حرم حضرت معصومه(س)

حوزہ/ کچھ برسوں سے ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعے کو عالمی یوم علی اصغر (ع) کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے تحت آج دنیا بھر میں خصوصی مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 19 برسوں سے عالمی سطح پر پوری دنیا میں ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔

ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو برپا ہونے والی یہ عزاداری اپنی اسی خصوصیت کی بنا پن عالمی میڈیا اور مختلف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس سال دنیا بھر میں ۵۵ ممالک میں تقریبا سات ہزار تین سو سے زیادہ مقامات پر برپا ہو رہی ہے، اور ہر سال اس میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔

 عالمی عزاداری علی (ع) کے تعلق سے ایک بہت ہی منفرد اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو امام زمانہ علیہ السلام کی نصرت اور مدد کے لئے ان کی حفاظت میں دیتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند امام زمانہ (عج) کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔

 عزاداری پر کسی خاص مسلک، پارٹی، تنظیم یا ادارے کی  اجارہ داری نہیں، بلکہ کربلا عالمی درس گاہ ہے، اور تمام انسانیت کو حق حاصل ہے کہ عزاداری سیدالشہدا برپا کرے۔ چنانچہ عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کےموقع پر بھی مائیں اور بہنیں مسلک کی قید سے بالاتر ہوکر باب الحوائج حضرت علی اصغر (ع) کی بارگاہ میں حاضر ہوتی ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں بھی اس روز کی عزاداری کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ شیعہ ہوں یا سنی دیوبندی ہوں یا دوسرے مکتبِ فکر، ہر مسلک سے تعلق رکھنے والی مائیں اور بہنیں اس عزاداری میں شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

عالمی یوم علی اصغر (ع) کے مرکزی دفتر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساحلی شہر اور صوبے سندھ  کے دارالحکومت کراچی میں مرکزی پروگرام امام بارگاہ شہدا کربلا انچولی سوسائٹی  منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاھور میں مرکزی پروگرام امام بارگاہ پیرشبیر شاہ میں منعقد ہوگا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی پروگرام کے لئے امام بارگاہ امام صادق (ع) میں انتظام کیا گیا ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکز پشاور میں واقع امام بارگاہ سیفی میں عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کا مرکزی پروگرام منعقد ہوگا۔

اُدھر پاکستان کے سب بڑے صوبے بلوچستان کے مرکز کوئٹہ کے امام بارگاہ حسینی ہزارہ ﴿نچاری﴾ میں شیرخوران حسینی کا مرکزی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .